ڈپریشن جیسی خطرناک بیماری کی ایک اور حیران کُن وجہ سامنے آ گئی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جو لوگ اپنی عزت کی بہت پرواہ کرتے ہیں، انکی نظر میں جب انکی عزت داغدار ہوتی ہے تو ان میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ڈپریشن کا خطرہ کافی بڑھ جاتا ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے افراد اپنی عزت کے لے کر بہت زیادہ حساس ہیں، ان کی عزت پر جب آنچ آتی ہے تو ایسے لوگوں کی ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے۔
اس تحقیق کا مقصد ڈپریشن اور خودکشی کے درمیان تعلق کو مزید بہتر طور پر سمجھنا تھا، خاص طور پر ایسے معاشروں میں جہاں عزت کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ میں اور میرے ساتھیوں نے روز مرہ کے تجربات کو مکمل طور پر سمجھنے کی کوشش کی جو ایسے معاشروں میں زیادہ خودکشی کی وجہ بنتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کی روک تھام کرنا چاہتے ہیں، اور اس کیلئے ضروری ہے کہ ایسے افراد جو ان احساسات سے گزرے ہوں ان کے تجربات کو سامنے رکھا جائے، تبھی اس حوالے سے کوئی موثر پروگرام تیار کیا جاسکتا ہے۔
