پودینہ کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا اور اس کی مہک ہوسکتا ہے پسند بھی کرتے ہو جبکہ مختلف پکوان تو اس کے بغیر ادھورے لگتے ہیں۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ موسمِ گرما میں پودینے کو اپنی غذا میں کیسے شامل کریں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
پودینہ چاول
پودینہ چاول ایک خوشبودار اور ذائقہ دار سائیڈ ڈش ہے، جس میں چاول کے ساتھ پودینہ کی پتیوں کو چوپ کر کے بنایا جا تا ہے۔
پودینہ دہی سوس
پودینہ کی پتیوں کو چوپ کر کے اسے دہی، لہسن اور تھورے سے نمک کے ساتھ مکس کیا جاتا ہے۔
اسے فود آئٹم کی کئی ورائٹیز، جیسے سینڈوچ، گرلڈ چکن اور فرائز وغیرہ کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
خسخس کے ساتھ
پودینہ خسخس بھی ایک ذائقہ دار سائیڈ دش ہے، جس میں خسخس کے ساتھ پودینے کی پتیوں کو چوپ کر کے شامل کیا جاتا ہے۔
اس میں ایک لیموں کو نچوڑ کر گرما گرم سرو کیا جاتا ہے۔
منٹ سالسہ
ایک تیز اور مسالے دار سالسہ پودینے کی چوپ کی ہوئی پتیاں، ٹماٹر کے ٹکرے، پیاز اور لیموں کے رس کے ساتھ کئی قسم کے اسنیکس کے ساتھ سرو کیا جاتا ہے۔
پودینہ اور چاکلیٹ آئس کریم
اس مزیدار پودینہ چاکلیٹ آئس کریم کو تیار کرنے کے لیے اسے ہیوی کریم، دودھ، شکر پودینہ اور وینیلا ایسنس کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔
پھر ایک آئس کریم میکر میں ڈال کر چوپ کی ہوئی چاکلیٹ شامل کریں اور پھر فریز کرلیں۔
جب تک کہ وہ نرم نہ ہو جائے اور اس ہوم میڈ ڈیزرٹ سے لطف اندوز ہوں۔ یہ گرمیوں کی اہم ریسیپی ہے۔
