Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کچھ لوگ بہت زیادہ کھانا کیوں کھاتے ہیں؟ وجہ جانیے

کیا آپ جانتے ہیں کہ اکثر افراد بہت زیادہ کھانا کیوں کھاتے ہیں؟َ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اس کی وجہ آپکا اپنا دماغ ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ دماغ کے دو حصوں کی گڑ بڑ کی وجہ سے بعض لوگ پیٹ بھر جانے کے باوجود کھانا کھاتے رہتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ دراصل ایسے افراد کے دماغ کے دو حصے درست انداز میں کام نہیں کرپاتے، جس وجہ سے وہ حد سے زیادہ کھانا کھالیتے ہیں۔

ماہرین نے درجنوں افراد پر یہ تحقیق کی اور انہوں نے رضاکاروں کے دماغ کے اسکین نکالنے سمیت ان میں کھانا کھانے کی عادت کو بھی دیکھا۔

ماہرین کے مطابق جن افراد کے دماغ کا خوشبو کی شناخت کرنے والا حصہ (olfactory tubercle) اور رویوں کے لیے کام کرنے والا حصہ (periaqueductal gray) گڑ بڑ کرنے لگتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ دونوں حصوں میں خرابی یا خلل کی وجہ سے انسان کو اپنے رویے اور کھانے کی عادت یا حد کا علم نہیں ہوپاتا اور وہ پیٹ بھر جانے کے باوجود بھی کھانا کھاتا رہتا ہے۔

Exit mobile version