کیا آپ نہار منہ فالسے کھانے کے حیران کُن فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
فالسے جیسی غذائیت سے بھرپور غذائیں صبح کے وقت کھانا آپ کے جسم میں وٹامنز اور منرلز میں اضافہ کرتا ہے، جس سے بھرپور توانائی ملتی ہے۔
فالسے کا ایک پیالہ آپ کے جسم کو دن بھر کے لیے ٹھنڈا اور ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔
صبح کے وقت فالسے کھانا آپ کے نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے اور میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔
اس کے علاوہ فالسے کھانے سے آپ کے خون میں شگر لیول کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
ماہرین کے مطابق آپ بےشک روزانہ فالسے کھائیں لیکن اعتدال کا دامن نہ چھوڑیں، ایک دن میں زیادہ سے زیادہ تقریباً 100-150 گرام فالسے کھانے چاہئیں، یہ تعداد فالسے کے فوائد سے لطف اندوز ہونے کے لیے کافی ہے۔
