Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آڑو کھانے کے یہ فوائد آپکو ضرور پسند آئیں گے

کیا آپکو آڑو کھانے کے حیران کُن فوائد معلوم ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

نظامِ ہاضمہ کے لئے مفید

آڑو نظام ہاضمہ کو صحت مند بنانے کے لیے بہترین پھل ثابت ہو سکتا ہے، یہ غذائی جز قبض کی روک تھام کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے یا قبض کے شکار افراد کو ریلیف پہنچتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ فائبر آنتوں میں موجود بیکٹریا کی غذا کا کام بھی کرتا ہے جس سے معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

اس پھل میں موجود دیگر اجزا معدے میں ورم کو کم رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں جس سے نظام ہاضمہ کے دیگر امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

دل کے لیے مفید

آڑو کھانے سے امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر جیسے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے روکنے میں مدد ملتی ہے۔

آڑو کھانے سے نقصان دہ کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور خون میں چکنائی کی سطح میں کمی آتی ہے۔

مدافعتی نظام مضبوط بنائے

ایک درمیانے سائزکے آڑو میں وٹامن سی کی روزانہ درکار مقدار کا 13.2 فیصد حصہ ہوتا ہے۔

وٹامن سی جسم کے زخم بھرنے کی صلاحیت کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے، جبکہ جسم میں گردش کرنے والے ایسے کیمیکلز کے اخراج کے لیے بھی مدد فراہم کرتا ہے جو خلیات کو نقصان پہنچا کر کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

وٹامن ای مدافعتی نظام کو صحت مند رکھنے اور خون کی شریانوں کو کشادہ رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے جس سے شریانوں کے اندر بلڈ کلاٹ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

خون کی کمی دور کرے

آئرن ہیموگلوبن کا ایک ضروری جز ہے جو خون کو آکسیجن جسم کے تمام اعضا تک پہنچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جسم میں ہیموگلوبن کی کمی سے خون کی کمی کا سامنا ہوتا ہے جس سے شدید تھکاوٹ، جِلد کی رنگت پیلی بڑ جانا اور سانس چڑھنے سمیت دیگر علامات کا سامنا ہوتا ہے۔

آڑو میں آئرن کی مناسب مقدار موجود ہوتی ہے اور دیگر آئرن سے بھرپور غذائیں جیسے کشمش یا پالک کے ساتھ اس پھل کے استعمال سے خون کی کمی دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بلڈ شوگر کی سطح میں کمی

آڑو میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو ہائی بلڈ شوگر اور انسولین کی مزاحمت سے تحفظ فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔

ہڈیوں کے لئے مفید

اگر آپ زیادہ نمک والی غذائیں کھانے کے عادی ہیں تو اس پھل میں موجود پوٹاشیم جسم کے اندر نمک کے اثرات کو توازن میں لانے میں مدد فراہم کرے گا۔

پوٹاشیم سے عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کے حجم میں کمی کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

ہر فرد کو روزانہ 4700 ملی گرام پوٹاشیم کی ضرورت ہوتی ہے اور ایک چھوٹے آڑو میں پوٹاشیم کی مقدار 247 ملی گرام جبکہ درمیانے سائز کے آڑو میں 285 ملی گرام ہوتی ہے۔

دانتوں کو مضبوط کرے

آڑو میں موجود فلورائیڈ دانتوں کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، یہ منرل بیشتر ٹوتھ پیسٹس میں بھی استعمال ہوتا ہے جو کہ منہ کے جراثیموں کا خاتمہ کرکے عمر بڑھنے کے ساتھ دانتوں میں آنے والی تنزلی سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

ورم کم کرے

نباتاتی پولی فینولز اور پری بائیوٹیکس جیسے غذائی اجزا آڑو میں پائے جاتے ہیں جن کو جسمانی ورم میں کمی لانے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

جسمانی ورم سے مختلف امراض بشمول امراض قلب، ذیابیطس، کینسر اور الزائمر امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

Exit mobile version