کیا آپکو معلوم ہے کہ کتنے فیصد پاکستانی اپنی صحت سے خوش ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ سروے رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت اپنی مجموعی صحت اور وزن سے کافی خوش ہے۔
اس سروے رپورٹ میں 85 فیصد پاکستانیوں نے اپنی صحت کو اچھا کہا جبکہ صرف 15 فیصد نے پریشانی کا اظہار کیا۔
سروے میں اپنے وزن سے بھی 85 فیصد پاکستانی مکمل مطمئن نظر آئے، البتہ 14 فیصد نے وزن میں کمی یا زیادتی کی شکایت کی۔
گیلپ پاکستان کے سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر 66 فیصد صحت سے مطمئن ہیں جبکہ 32 فیصد پریشان نظر آئے جبکہ وزن پر 66 فیصد نے مکمل اطمینان تو 33 فیصد نے تشویش کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ یہ سروے ایک ہزار افراد سے 3 سے 17 جنوری کے درمیان کیا گیا تھا۔
