صبح کے ناشتے میں چائے رس ڈبو کر کھانے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
چائے رس کا ناشتہ ملک میں اکثر لوگ کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک جانب تو پیٹ بھر دیتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پراٹھے کے مقابلے میں یہ کم چکنا اور زود ہضم ہوتا ہے اس وجہ سے یہ صحت کے لیے بھی بہتر ہوگا۔
لیکن اس کے حوالے سے کچھ ایسی باتیں ہیں جو کہ لوگ نہیں جانتے آج ہم آپ کو بتائيں گے
باسی ڈبل روٹی سے بنایا جاتا ہے
رس کی تیاری میں باسی ڈبل روٹی کا استعمال کیا جاتا ہے، باسی ڈبل روٹی پر پھپھوندی لگ جاتی ہے جو کہ زہریلی ہوتی ہے اور انسانی صحت کے لیے بہت مضر ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ رس انسان کے نظام ہاضم کو خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں- اس کے علاوہ مختلف قسم کی الرجی کا بھی باعث بن سکتے ہیں۔
سفید میدے کے اثرات
رس کی تیاری میں ریفائنڈ میدے کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں سے فائبر نکال دیے جاتے ہیں۔ بغیر فائبر کی غذا کے استعمال سے ایک جانب تو قبض کی شکایت ہو سکتی ہے اور دوسرا اس کے سبب کولیسٹرول لیول بھی بڑھ جاتا ہے۔
مضر صحت آئل کا استعمال
رس کی تیاری میں جو آئل استعمال کیا جاتا ہے وہ گھی یا مارجرین کی صورت میں ہوتا ہے جو کہ انسانی جسم کے درجہ حرارت پر جم جاتا ہے اور مستقل طور پر اس کا استعمال خون کی نالیوں میں جم کر دل کے دورے کا بھی باعث بن سکتا ہے۔
زیادہ چینی کی موجودگی
رس کی لذت کو بڑھانے کے لیے بڑی مقدار میں چینی کا استعمال کیا جاتا ہے روزانہ اس کو کھانے سے جسم میں شوگر لیول میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ انسان کو ذیابطیس کے خطرے کا شکار بھی کر سکتا ہے۔
