Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈپریشن سے بچنے کا ایک اور طریقہ دریافت

پوری دنیا میں ڈپریشن حیرت انگیز حد تک ایک عام بیماری بن چکا ہے۔

ڈپریشن ایک موڈ سے متعلقہ بیماری ہے اور یہ روز مرہ کے کام مثلا کھانا، پینا، سونا، جاگنا اور معاشرتی رویوں کو شدید طور پر متاثر کرتا ہے۔

ڈپریشن کئی اقسام کا ہو سکتا ہے، کسی بھی قسم کے ڈپریشن میں پیدا ہونے والی ناامیدی کی شدید لہر انسان کو تباہ کن حد تک متاثر کرتی ہے۔

زیادہ تر لوگ اپنے دل کی باتیں دل میں رکھتے ہیں اور دل ہی دل میں کڑھتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی سوچیں مزید الجھ کر ان کو ڈپریشن کا مریض بنا دیتی ہیں۔

بعض افراد انتہائی حساس ہوتے ہیں اس لیے چھوٹی چھوٹی باتوں کو خود پرحاوی کرلیتے ہیں اور اپنا دھیان بٹانے کی کوشش نہیں کرتے بلکہ ایک ہی بات کو بار بار سوچتے چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ٹینشن بڑھتی ہی چلی جاتی ہے۔

تو آج ہم آپکو ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ اس بیماری سے بچ سکیں گے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق پھلوں کو کھانے کی عادت سے آپ اس مرض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ پھلوں کے زیادہ استعمال سے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین نے اس تحقیق میں 7 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی، یہ سب افراد ڈپریشن سے محفوظ تھے۔

تحقیق کے لئے ماہرین نے ان کی غذائی عادات سے دماغی صحت پر مرتب اثرات کا جائزہ لیا۔

ان افراد کی صحت کی مانیٹرنگ 9 سال تک کی گئی اور دریافت ہوا کہ پھلوں کے زیادہ استعمال اور ڈپریشن کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق موجود ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ پھلوں کے زیادہ استعمال سے ڈپریشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ پھلوں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس، غذائی فائبر اور وٹامنز سے دماغی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

Exit mobile version