Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کن لوگوں کو کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟

کیا آپکو معلوم ہے کہ کن لوگوں کو کینسر جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق امیر لوگوں کو غریبوں کے مقابلے میں جینیاتی طور پر کینسر کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ وہ افراد جو بہتر سماجی و معاشی مقام رکھتے ہیں ان کے جینیاتی طور پر چھاتی، پروسٹیٹ اور دیگر اقسام کے کینسر میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

ماہرین نے اس تحقیق میں سماجی و معاشی مرتبے (ایس ای ایس) اور متعدد امراض کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ کم آسودہ حال افراد جینیاتی طور پر ذیابیطیس، آرتھرائٹس، ڈپریشن، شراب نوشی اور پھیپھڑوں کے کینسر کا آسان ہدف ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی نتائج پولیجینک رسک اسکورز کو کچھ بیماریوں کے تشخیصی پروٹول میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ان اسکورز کو استعمال کرتے ہوئے جینیات پر مبنی بیماریوں کے خطروں کی پیمائش کی جاتی ہے۔

ماہرین نے کہا کہ پولیجینک اسکور کا بیماری کے خطرات پر اثر کو سمجھنا حالات پر انحصار رکھتا ہے، جو مزید ترتیب وار اسکریننگ پروٹوکول کا سبب ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ تحقیق اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں زیادہ آمدنی رکھنے والے ممالک میں مشترکہ طور پر 19 بیماریوں کے درمیان تعلق دیکھا گیا ہے۔

Exit mobile version