موٹاپے کی ایک اور اہم وجہ سامنے آ گئی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق پکوانوں کے لیے ہری مرچوں کا زیادہ استعمال موٹاپے کا شکار بنا سکتی ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ ہری مرچوں میں موجود ایک جز capsaicin عمومی صحت خاص طور پر کارڈیو میٹابولک صحت کے لیے مفید تصور کیا جاتا ہے۔
مگر ہری مرچوں کے زیادہ استعمال اور موٹاپے کے درمیان تعلق موجود ہے، خاص طور پر خواتین اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں یہ خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
ماہرین نے اس تحقیق میں 20 سال یا اس سے زائد عمر کے 6138 افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی۔
ان افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ ایسے افراد پر مشتمل تھا جو مرچوں کا استعمال بالکل بھی نہیں کرتے تھے، دوسرا ایسے افراد کا جو کبھی کبھار بار ہری مرچوں کا استعمال کرتے تھے جبکہ تیسرا ان افراد کا گروپ تھا جو ہر ہفتے کم از کم ایک بار ہری مرچیں استعمال کرتے تھے۔
تحقیق سے پتہ چلا کہ ہری مرچوں کے زیادہ استعمال سے موٹاپے کا خطرہ بڑھتا ہے یعنی ہری مرچوں کے شوقین افراد کا اوسط جسمانی وزن دیگر کے مقابلے میں تھوڑا زیادہ ہوتا ہے۔
مجموعی طور پر ہری مرچوں کے شوقین افراد میں موٹاپے سے متاثر ہونے کا خطرہ 55 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
ماہرین نے کہا کہ غذا میں ہری مرچوں کی مقدار جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
