Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شدید گرمی سے خواتین کی صحت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

کیا آپکو معلوم ہے کہ شدید گرمی سے خواتین کی صحت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق شدید گرم موسم دیگر بیماریوں کے ساتھ اسقاط حمل کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

جی ہاں، ماہرین کے نزدیک بے احتیاطی حمل میں پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ شدید گرم درجہ حرارت اسقاط حمل کا خطرہ بڑھا سکتا ہے لہٰذا حاملہ خواتین کو اس موسم کے دوران جسم کو ٹھنڈا رکھنے جیسے حفاظتی اقدامات کرنے چاہیئے۔

 تحقیق کے مطابق امریکا میں شدید گرمی کی لہر لاکھوں کی تعداد میں حاملہ خواتین کو متاثر کررہی ہے تاہم ماہرین متفق ہیں کہ کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ماں اور بچے کی صحت کو خطرے سے بچایا جاسکتا ہے۔

 ماہرین نے کہا کہ حاملہ خواتین باہر جاتے وقت فٹ کپڑے پہننے سے گریز کرکے  ڈھیلے کپڑوں کا انتخاب کریں، پانی زیادہ سے زیادہ پئیں اور دن میں دھوپ کے وقت باہر نکلنے سے گریز کریں۔

Exit mobile version