Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گول گپے کھانے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر

گول گپے کھانے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کے محکمے نے پانی پوری فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بڑھا دیا ہے۔

ماہرین نے بھارتی ریاست کرناٹک میں 79 مقامات سے گول گپوں اور ان کو ذائقہ دینے والے کھٹے پانی اور مختلف چٹنیوں کے سیمپل لیے۔

بنگلورو میں پانی پوری کے 49 نمونوں میں سے 19 نمونوں میں مصنوعی رنگ اور کینسر پیدا کرنے والے کیمیکل پائے گئے۔

بعدازاں حکام نے کرناٹک بھر میں پانی پوری کی تیاری میں مصنوعی رنگوں کے ساتھ چٹنیوں اور مرچ پاؤڈر کے استعمال پر پابندی کی درخواست کر دی۔

اس کے علاوہ محکمہ صحت کی جانب سے تمام قسم کے کباب سمیت مختلف پکوانوں میں مصنوعی رنگ شامل نہ کرنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Exit mobile version