Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ناشتہ نہ کرنے والے بچوں کے لئے بُری خبر

ناشتہ نہ کرنے والے بچوں کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کہ جو بچے صبح ناشتہ نہیں کرتے ان کے ناخوش ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ 10 سے 17 سال کی عمر کے بچے جتنا زیادہ ناشتہ کرتے ہیں وہ اپنی زندگی سے زیادہ مطمئن ہوتے ہیں۔

ماہرین نے اس تحقیق کے لئے برطانیہ سمیت 42 ممالک میں تقریباً 150,000 بچوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

تحقیق کے مطابق زندگی میں اطمینان کا سب سے زیادہ اسکور ہر روز ناشتہ کرنے والے شرکاء میں اور سب سے کم ان بچوں میں پایا گیا جنہوں نے کبھی ناشتہ نہیں کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی کئی وجوہات ہیں، بشمول ناشتے میں موجود وٹامنز اور غذائی اجزا طالب علموں کو اسکول میں توجہ مرکوز کرنے اور سیکھنے میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔

Exit mobile version