Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

40 برس سے زائد عمر کی خواتین مردحضرات کو زیادہ پُرکشش کیوں لگتی ہیں؟

بہت سی خواتین 40 برس کی عمر کو پہنچنے کے بعد یہ سمجھنے لگتی ہیں کہ ان کی جوانی گزر چکی ہے اور اب زندگی میں زوال کا دور شروع ہوگیا ہے

انسانی عمر میں  40 کے ہندسے کو بڑی اہمیت حاصل ہے اسے مڈل ایج کہا جاتا ہے اس عمر میں سب ہی بہت سی تبدیلیوں سے گزرتے ہیں تاہم خواتین کے لیے اور بھی اہمیت رکھتی ہیں۔

بہت سی خواتین 40 برس کی عمر کو پہنچنے کے بعد یہ سمجھنے لگتی ہیں کہ ان کی جوانی گزر چکی ہے اور اب زندگی میں زوال کا دور شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث بعض خواتین احساسِ کمتری یا مایوسی کا شکار ہوجاتی ہیں۔ تاہم دوسری جانب زندگی کا یہی دور ان کے لیے ایک سنہرا دور بھی ثابت ہوتا ہے کیونکہ ذہنی پختگی اور ماضی کے تجربات انہیں بہت بااعتماد بنا دیتے ہیں اور یہی خوبی انہیں مردحضرات کی نظر میں زیادہ پرکشش بناتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مرد حضرات اپنی شریک حیات میں کن صفات کو پسند کرتے ہیں؟

بعض سروے اور تعلقات سے متعلق مطالعات میں یہ تاثر سامنے آیا ہے کہ متعدد مرد حضرات کم عمر خواتین کے مقابلے میں 40 برس سے زائد عمر کی پُراعتماد، باوقار اور شائستہ خواتین کی شخصیت کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

صحت اور طبی امور سے متعلق ویب سائٹ “بولڈ اسکائی” کے مطابق چالیس برس سے زیادہ عمر کی خواتین کی جانب مرد حضرات کی کشش کے پیچھے 12 راز ہیں :

1 – نوجوان لڑکیاں مسائل کھڑے کرتی ہیں جب کہ (چالیس برس سے زیادہ کی) خواتین مسائل حل کرتی ہیں۔
2 – نوجوان لڑکیوں کو ناز برداریوں کی حاجت ہوتی ہے جب کہ بڑی خواتین خود ناز اٹھانے والی ہوتی ہیں۔
3 – نوجوان لڑکیاں ہمیشہ اپنے خواب پورے کرنے میں مصروف رہتی ہیں جب کہ بڑی خواتین ان خوابوں کو جی رہی ہوتی ہیں۔
4 – نوجوان لڑکیوں کو ہمیشہ بہت کچھ سیکھنا پڑتا ہے جب کہ بڑی خواتین کے پاس بانٹنے کے لیے زندگی کے بہت سے تجربات ہوتے ہیں۔
5 – نوجوان لڑکیاں اپنی تعریف کی عاشق ہوتی ہیں جب کہ بڑی خواتین کے لیے تعریف کا ایک جملہ ہی کافی ہوتا ہے۔
6 – نوجوان لڑکیاں ہمیشہ امور کو پیچیدہ بناتی ہیں جب کہ بڑی خواتین کو امور کو آسان بنانے کے حوالے سے امتیازی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔
7 – نوجوان لڑکیاں جھگڑتی بہت ہیں جب کہ بڑی عمر کی خواتین فائدہ مند مباحثے کا سہارا لیتی ہیں۔
8 – نوجوان لڑکیاں بہت تیزی سے اپنے جذبات کا اظہار کر دیتی ہیں جب کہ بڑی عمر کی خواتین جانتی ہیں کہ ان جذبات کو کس طرح چھپانا ہے۔
9 – نوجوان لڑکیاں رومانس کی تلاش میں کوشاں رہتی ہیں جب کہ بڑی عمر کی خواتین بامقصد جذبات کے تعلق کی خواہاں ہوتی ہیں۔
10 – نوجوان لڑکیاں مختلف نمونے اپنانے کی خواہش مند ہوتی ہیں جب کہ بڑی عمر کی خواتین خود ایک قابل تقلید نمونہ ہوتی ہیں۔
11 – نوجوان لڑکیوں کو بہت زیادہ شکایات رہتی ہیں جب کہ بڑی عمر کی خواتین امور کو واضح کرنے میں لیاقت کی حامل ہوتی ہیں۔
12 – نوجوان لڑکیاں توجہ کی بہت زیادہ طالب ہوتی ہیں جب کہ بڑی خواتین اس جذبے پر قابو رکھتی ہیں۔

اگرچہ مختلف سروے لوگوں کی ترجیحات کے بارے میں دلچسپ رجحانات ضرور سامنے لاتے ہیں، لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ تمام مرد 40 برس سے زائد عمر کی خواتین کو کم عمر خواتین پر ترجیح دیتے ہیں۔ پسند اور کشش ہر فرد کے لیے مختلف ہوتی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ اعتماد، ذہنی پختگی، خوش اخلاقی، شخصیت اور زندگی کو سمجھنے کا انداز کسی بھی عمر میں انسان کو پُرکشش بنا سکتا ہے۔ عمر محض ایک عدد ہے، جبکہ شخصیت کا حسن وقت کے ساتھ مزید نکھر بھی سکتا ہے۔

Exit mobile version