Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان کی صورت حال سے خطے میں تبدیلی آچکی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورت حال سے خطے میں تبدیلی آچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس  ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی  شرکت  کی۔

اجلاس میں وزارت خزانہ حکام نے فاٹا سے متعلق مالی امور اور این ایف سی پر بریفنگ دی بریفنگ میں کہا گیا کہ  قابل تقسیم محاصل میں فاٹا سمیت خیبرپختوانخواہ کا حصہ 17.53 فیصد ہے۔

 بریفنگ میں کہا گیا کہ  فاٹا کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 60 ارب روپے ہے جبکہ وفاقی حکومت 10 ارب روپے فراہم کر چکی ہے اور صوبائی حکومت نے 45 ارب روپے فراہم کئے ہیں۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھاکہ  ہمارے پاس وقت کم ہےفاٹا کیلئے تعمیری کام کرنا چاہتے ہیں، خصوصی کمیٹی میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔

 اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ  فاٹا ایک پسماندہ اور محروم علاقہ ہے، سب مل کر فاٹا کی بہتری کیلئے کام کریں گے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں ایسے معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version