وزیر مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل فنانس کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیر مملکت براۓ ورچوئل اثاثہ جات بلال بن ثاقب نے اقوام متحدہ کی 81 ویں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی سائیڈ ایونٹ میں سوشل بزنس، یوتھ اور ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی فورم سے اہم خطاب کیا۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی عالمی مسائل، پالیسی سازی اور بین الاقوامی تعاون پر تبادلہ خیال کا اہم عالمی فورم ہے۔
خطاب میں بلال بن ثاقب نے کہا گلوبل ساؤتھ کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں صرف صارف نہیں بلکہ فیصلہ سازی کا حصہ بننا ہوگا پاکستان ڈیجیٹل فنانس کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
