Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی، منشیات فروش گروہ گرفتار

رینجرزاورپولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے منشیات فروش گروہ  کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کورنگی میں ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران منشیات فروش کا  گروہ  اور ان کے سرغنے سبزل خان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران منشیات فروش کے  گروہ  سے 12 کلو گرام چرس بھی  آمد ہوئی ہے۔

اس ضمن میں سندھ رینجز کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کا  گروہ بلوچستان اور پشاور سے بڑے ہیمانے پر منیشات خریدتا تھا۔

سندھ رینجز کے ترجمان  نے بتایا ہے کہ منشیات فروش کا  گروہ منشیات کو حب اور ٹھٹھہ کے راستے کراچی پہنچاتا تھا۔

سندھ رینجز کے ترجمان  نے بتایا ہے کہ منشیات فروش کا  گروہ منشیات مختلف ذرائع سے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔

سندھ رینجز کے ترجمان  نے مزید بتایا ہے کہ منشیات فروش کے  گروہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version