وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے اور صوبے کے سیاسی اور انتظامی امور پر بریفنگ لیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر بریف کیا جائے گا، وزیراعظم پنجاب میں اسپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب میں اقدامات پر بھی وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا اور حکومت پنجاب کی تین سالہ کارکردگی پر بھی وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حکومت پنجاب کی تین سالہ کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی جائزہ لیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور پر پنجاب کابینہ اور پارٹی سطح پر تبدیلیاں اور ردبدل بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
