Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ناقص کارکردگی، کمزور انتظامی معاملات  پر 14 افسران و اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا

لا اینڈ آرڈر کی خراب صورتحال، فرائض سے غفلت ، ناقص کارکردگی، کمزور انتظامی معاملات  پر حافظ آباد جیل کے سپرنٹنڈنٹ ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت  افسران و اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ناصر نواز کو جیل سپرنٹنڈنٹ کا عارضی چارج دے دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حافظ آباد جیل میں خاتون افسر کو سپرنٹنڈنٹ جیل تعینات کیا گیا تھا ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی جیل سعید اللہ گوندل کی جانب سے چند روز قبل جیل کی انسپکشن کی گئی تھی جبکہ جیل انسپکشن کے دوران قیدیوں کی فراریوں کی کوشش سمیت کرپشن کے ثبوت ملے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جیل میں کرپشن کی وجہ سے قیدیوں نے انتظامیہ کے خلاف ہڑتال کر دی تھی ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی جیل کی انکوائری رپورٹ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو بھجوائی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے جیل سپرنٹنڈنٹ زمرد بانو، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سرفراز ہارون، اور دیگر افسران و اہلکاروں کے خلاف احکامات جاری کئے جبکہ حافظ آباد جیل کے افسران و ملازمین کو 90 روز کے لئے معطل کر کے آئی جی جیل آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version