Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لکی مروت میں کوچ الٹنے سے1 افراد جاں بحق 12 افراد زخمی ہوگئے

لکی مروت میں کوچ الٹنے کی وجہ سے ایک افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے سرائے گمبیلا کے قریب انڈس ہائی وے پر کھجورے ہوٹل کے مقام پر کوچ  الٹ گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے عملے نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ  کے الٹنے کا واقعہ تیز رفتار موٹرکار اور ہائی ایس کے درمیان پیش آیا ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے کا تعلق سلیمان خیل لکی مروت سے ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ کوچ حادثے کا شکار ہونے والے اکثر زخمیوں کا تعلق تجوڑی،سرائے گمبیلا اور ملحقہ علاقوں سے ہے۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کوچ ہائی ایس تجوڑی سے سرائے نورنگ جبکہ موٹرکار سرائے نورنگ سے سلیمان خیل جا رہی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version