Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈمپر ایسوسی ایشن نے سیراب گوٹھ پر احتجاجی کیمپ قائم کردیا

ڈمپر ایسوسی ایشن نے سیراب گوٹھ پر احتجاجی کیمپ قائم کردیا ہے۔

ڈمپر ایسوسی ایشن کے  صدر محمود محسود نے کہا ہے کہ ہم سندھ حکومت کے   رائلٹی کے نام پر غیر قانونی اور ناجائز ٹیکس کو نامنظور کرتے ہیں۔

ڈمپر ایسوسی ایشن کے  صدر محمود محسود کا کہنا ہے کہ جب تک صوبائی حکومت کا محکمہ معدنیات اس ناجائز رائلٹی ٹیکس کو واپس نہیں لینگے احتجاج جاری رہے گا۔

ڈمپر ایسوسی ایشن کے  صدر محمود محسود نے کہا ہے کہ سندھ حکومت  فی ڈمپر پہلے 8 روپے ایک ٹرپ کے ٹیکس وصول کررہی تھی جسے اب 40 روپے کردیا گیا ہے۔

ڈمپر ایسوسی ایشن کے  صدر محمود محسود کا کہنا ہے کہ فی ڈمپر کو اب ٹیکس کی مد میں 2700 روپے ادا کرنا پڑرہے ہیں جسے ہمیں منظور نہیں کرینگے، اس وقت کراچی میں 16 ہزار ڈمپر ہیں،ہم اس وقت شہر میں ریتی بجری کچرا اور گجر نالے اورنگی نالے سے کچرا اٹھا رہے ہیں۔

ڈمپر ایسوسی ایشن کے  صدر محمود محسود نے کہا ہے کہ ہم نے ریتی بجری کچرا اور گجر نالے اورنگی نالے سے کچرا اٹھنے کا کام مکمل بند کردیا ہے اور سولہ ہزار ڈمپر کھڑے کردیئے ہیں۔

ڈمپر ایسوسی ایشن کے  صدر محمود محسود کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ رائلٹی کے نام پر ٹیکس فوری واپس لے، اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے تو ڈمپر کو شہر کے تمام شاہراہوں پر کھڑے کر کے  سڑکیں بند کردیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version