Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا

لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ کی گورنمنٹ سی ڈی جی وحدت کالونی اسکول آمد ہوئی جہاں احمد سلمان بلوچ کی جانب سے طلباء کیلئے 20 ہزار kn95 ماسک دینے کا آغاز کیا گیا ۔

احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ طلباء ذوق شوق کے ساتھ آسکول آ رہے ہیں جبکہ بچے کرونا احتیاطی تدابیر کا بھی شعور رکھ رہے ہیں۔

ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ طلباء کرونا ایس او پیز پر عمل  کرتے ہوئے آسکول داخل ہو رہے ہیں ۔

احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں ہمیں ویکسین کرانا ہو گی ۔

ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ خوش آئند ہے پندرہ سال کی عمر کی حد تک ویکسین لگ رہی ہے لازمی لگوائیں جبکہ طلباء  کو بھی شعور دیں گے گھر میں والدین کو ویکسین کرانے کا کہیں ۔

متعلقہ خبریں