Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈونلڈ ٹرمپ چین کے معاملے پر آپے سے باہر ہوچکے تھے، امریکی اخبار

      ڈونلڈ ٹرمپ چین کے معاملے پر آپے سے باہر ہوچکے تھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدہ کے ایڈیٹر نے پرل نامی کتاب میں اہم انکشافات کیے ہیں ، انہوں نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری ماہ میں امریکی اعلیٰ فوجی قیادت کو خدشہ تھا کہ ٹرمپ چین سے جنگ چھیڑ دیں گے۔

 امریکی اخبار میں مزید لکھا گیا کہ جنرل مارک ملی نے چینی فوجی جنرل کو دو خفیہ ٹیلی فون کیے،  جنرل مارک ملی نے چینی فوجی جنرل کو یقین دلایا کہ امریکا چین پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔

اخبار میں مزید انکشاگ یہ بھی کیے گئے کہ جنرل مارک ملی نے چینی ہم منصب کو پہلی کال30اکتوبرکو اور دوسری کال 8جنوری کو کی تھی جبکہ  مارک ملی نے جنرل لی سے یہ وعدہ کیا کہ وہ اپنے ہم منصب کو امریکی حملے کی صورت میں خبردار کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version