Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے،این سی او سی

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی اوسی کی جاری کردہ اعداد شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے مزید 1 ہزار 664 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹےکےدوران51 ہزار 24796 کوروناٹیسٹ کیےگئے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.21 فیصد ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ یکم اکتوبر سے مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد پر متعدد پابندیاں عائد کی جائیں گی جبکہ کم ویکسی نیشن والے شہروں اور شہریوں پر زیادہ پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

واضح رہے کورونا سے نکلنے کا واحد راستہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کی ویکسی نیشن ہے، زیادہ ویکسی نیشن والے شہریوں اور شہروں کو ریوارڈ دینے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version