Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور کی فضاء میں بہتری ، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دسویں نمبر پر

فضائی آلودگی میں بہتری آجانے سے لاہور کا شمار آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی لسٹ میں سب سے آخری نمبر پرہورہا ہے

 تفصیلات کے مطابق پچھلے کچھ دنوں کی بنسبت شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی اوسط شرح کم ریکارڈ ہوئی ہےتاہم آج  صبح سویرے لاہور شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔

 ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعدادو شمار کے مطابق اس وقت کا درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم آلودگی کی شرح شہر کے دیگر علاقوں کی بنسبت سب سے زیادہ ایف سی کالج کے علاقہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح سب سے زیادہ 361 ریکارڈ کی گئی  ہے جبکہ شاہدرہ کے علاقہ میں 355 ریکارڈ ہوئی ۔

تاہم فیروز پور روڈ کے اطراف میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 337  اور ماڈل ٹاؤن کےعلاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 180 ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹس میں لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ تریں شہروں کی حیثیت سے ہوتا رہا ہےجبکہ آج لاہور سب سے کم آلودگی کی بناء پردسویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version