Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کل پریس کانفرنس میں بہت سے حقائق سے پردا اٹھاوں گا، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کل پریس کانفرنس میں بہت سے حقائق سے پردا اٹھاوں گا۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بول نیوز کے وفد سے خصوصی ملاقات کی۔ وفد میں ڈائریکٹر ان پٹ سمیع حسین، بیورو چیف سید خاورعباس اور نمائندہ خصوصی اخلاق باجوہ شامل تھے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے بول نیوز کے وفد سے گفتگو کے دوران حق اور سچ کا ساتھ دینے پر شعیب شیخ اور بول نیوز کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کریز سے نکل کر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حوالے سے کل انکشافات سے بھرپور  پریس کانفرنس کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کہے رہے تھے کہ مذہبی منافرت میں حملہ ہوا لیکن میں نے تبھی کہا تھا کہ یہ سازش ہے، کل میں خود پریس کانفرنس کروں گا اور بہت سے حقائق سے پردا اٹھاوں گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ مزید ایکسٹینشن لینا چاہتے تھے اور جنرل (ر) باجوہ کا منصوبہ تھا کہ مجھے قتل کروا کر ملک میں  ایمرجنسی لگا دیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے پیغام بھجوائے جا رہے ہیں کہ جنرل باجوہ ریٹائرڈ ہو گئے ہیں، اب ان کی بات نہ کریں، میں نے کہا اس نے جو جرائم کیے اس پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا اور عوام نے جنرل (ر) باجوہ سے جس نفرت کا اظہار کیا، تاریخ جنرل یحیی کو بھی بھلا دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا اور مقدمہ تک درج نہیں ہوسکا، عدلیہ اس کا سو موٹو نوٹس لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ٹھیک ہوتے ہی اندرون سندھ سمیت ملک بھر میں دورے کروں گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version