Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں کورونا کے 18 نئے کیسز رپورٹ

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 18 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں تاہم کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار447 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے مطابق  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.40 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور  ملک بھر میں کرونا سے متاثر22 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

 کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر کے ایرپورٹس پر حفاظتی اقدامات مزید تیز کردئیے گئے ہیں 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version