Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبر پختونخوا کے علمائے کرام کا دہشت گردوں سے متعلق فتویٰ

خیبر پختونخوا کے علمائے کرام کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو انفرادی طور پر جہاد کے اعلان کا حق نہیں ہے۔

خیبرپختونخوا کے علمائے کرام کی جانب سے ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے خلاف فتویٰ  جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ کسی بھی شخص کو انفرادی طور پر جہاد کے اعلان کا حق نہیں ہے، جہاد کا اعلان صرف اسلامی ریاست کا سربراہ ہی کرسکتا ہے۔

فتوی میں کہا گیا ہے کہ اسلامی ریاست کا دفاع کرنے والوں کے خلاف اعلان جنگ ناجائز اور ریاست کی اطاعت کی خلاف ورزی ہے، قانون کی پاسداری سے گریز کرنا صریحاً ناجائز ہے جب کہ فوجی جوان اور پولیس اہلکار پاکستان کی حفاظت کرتےہوئے مارے جائیں تو شہید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ دہشت گردی کے خلاف ہماری نہ ختم ہونے والی جنگ

فتوی کے مطابق اسلامی ریاست کے اندر فتنہ و فساد، محاذ آرائی اور فساد پھیلانا شریعت کی رو سے جائز نہیں، جو شخص ایسا کرے گا وہ دستور پاکستان سے بغاوت کا مرتکب اور سزا کا مستحق ہوگا۔ جو گروہ بغاو ت کر رہا ہو اس سے لڑو جب تک وہ اللہ کےحکم کی طرف واپس نہ آجائیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version