کراچی اور حیدرآباد بلدیاتی انتخابات کے معاملے میں پیپلزپارٹی مخالف امیدواروں کی مدد کرنے والے پارٹی عہدیداران کے خلاف ایکشن میں آگئی۔
ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے مخالف امیدواروں کی مدد کرنے پر پیپلزپارٹی حیدرآباد کے تین عہدیداران کو معطل کردیا۔
ترجمان نے بتایا کہ عہدوں سے معطل کئے جانے والوں میں پیپلز پارٹی حیدرآباد کے پی ایس 66 کے صدر پاشا قاضی، پی ایس 67 کے جنرل سیکریٹری زاہد بیگ اور پی ایس 64 کے جنرل سیکریٹری مشتاق کھوڑو شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ معطل ہونے والے تینوں عہدیداران کو تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کرکے تین دن کے اندر وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں تنظیمی ضابطے کے تحت مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
