Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سکھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سکھر کی تاجر برادری اور سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنما سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق سکھر میں مہنگائی اور آٹے کی قلت کے خلاف سکھر ڈیولپمنٹ الائنس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے جس میں تاجروں اور سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سکھر میں کئے گئے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت سکھر ڈیولپمنٹ الائنس کے صدر جاوید میمن نےکری۔

جاوید میمن نے مظاہرین کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول نہیں کرسکی ہے اور اس وقت عوام سستے آٹے کے لیے ماری ماری پھر رہی ہے۔

احتجاجی مظاہرین نے مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version