Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے

اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔

تفصیلات کے مطابق صحافی کی جانب سے آئی جی اسلام آباد سے سوال کیا گیا کہ آپ کے دور میں اسلام آباد سے 719 گاڑیاں چوری ہوئیں، اس پر آپ نے کیا کارروائی کی۔ آئی جی نے صحافی کے سوال پر مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی۔

صحافی کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ ناجائز فروشوں کے خلاف جاری کارروائیاں آپ کے دور میں کیوں رک گئیں تاہم صحافی کے سوال پر آئی جی اسلام آباد ٹس سے مس نہ ہوئے۔۔

صحافی نے پوچھا کہ پولیس صرف چھوٹے ناجائز فروشوں کیخلاف کارروائیوں تک محدود کیوں؟ آئی جی اسلام آباد وفاقی پولیس کی نا اہلی پر کوئی وضاحت پیش نہ کرسکے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version