Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بائیومیٹرک اور اوورسیزکی ووٹنگ کا معاملہ، وفاق، الیکشن کمیشن اور دیگرکونوٹس

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بائیومیٹرک کرانے اوراوورسیزکی ووٹنگ کے معاملے پروفاق، الیکشن کمیشن ودیگرکونوٹس کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بائیومیٹرک کرانے اور اوورسیز کو ووٹنگ کا حق دینے کی درخواست سماعت ہوئی۔

عدالتِ عالیہ نے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے سماعت کی جبکہ درخواست گزار انٹرنیشنل لائیرز ایسویسی ایشن پنجاب کےصدر اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن خود بائیو میٹرک نظام میں روڑے اٹکا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔

اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف بیان کیا کہ الیکشن کمیشن نے آج تک بائیو میٹرک نظام کےنفاذ کےلئے سنجیدہ کوشش ہی نہیں۔  اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں مگر انہیں ووٹ کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ اوورسیزپاکستانی قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھجواتے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کےحق سے محروم کرنا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بائیو میٹرک نظام کےذریعے ووٹنگ کراکےبیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دلایا جاسکتاہے۔

ایڈووکیٹ اظہرصدیق نے استدعا کی کہ عدالت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوبائیو میٹرک ووٹنگ کااہل قرار دے اورعدالت پنجاب کے بلدیاتی انتخابات بائیومیٹرک طریقے سے کرانے کےبھی احکامات صادر کرے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version