این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 5 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں تاہم کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے
تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 865 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.27 فیصد رہی۔
اسکے باوجود اس وقت ملک بھر میں کرونا سے متاثر 12 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
کرونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنا مکمن نہیں، ماہرِ وبائی امراض
رپورٹ کے مطابق امریکی ماہر وبائی امراض انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کا اس وائرس کو ختم کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، کیوں کہ یہ تیزی سے پھیلتا ہے اور اس میں نیا ویرینٹ بننے کی صلاحیت ہے۔ماہرینِ صحت کے مطابق مزید کہا کہ کورونا وائرس میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ملک ممکنہ طور پر ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگا۔
تاہم امید کی جارہی ہے کہ مستقبل میں اس کے خلاف تحفظ ممکن ہوگا اور ادویات موجود ہوں گی، تاکہ اگر کسی کو وائرس لگ بھی جائے اور وہ شدید خطرے سے دوچار ہوں تو بھی مریض کا علاج ہو سکے۔
