معروف فوک گلوکار الن فقیر جونیئر کا کہنا ہے ان کے بیٹےکو پولیس نے تھانے لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے لہزا ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق معروف فوک گلوکار الن فقیر جونئیر کے بیٹےکو پولیس نے بھتہ نہ دینے کی صورت میں تشدد کا نشانہ بنادیا۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق معروف فوک گلوکار الن فقیرجونیئر نے بتایا کہ ہم رحیم یار خان میں ایک دربار میں بیٹھتے ہیں اور وہاں بھنگ پینے کے لیے تھانہ احمد پور لمہ کی پولیس کو پیسے دئیے جاتے ہیں ۔
میرا بیٹا بھی بھنگ پیتا ہے لیکن آج پیسےنہ دینے پرمیرے بیٹے کو پولیس اٹھا کر لے گئی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
الن فقیر جونئیر نےاعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان کےڈی پی او اور اے ایس آئی کے خلاف کاروائی کی جائے۔
