Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلدیہ کے تین جنرل کونسلرز نے مخالف امیدواروں کی کامیابی کو چینلج کردیا

کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بلدیہ کے تین جنرل کونسلرز نے مخالف امیدواروں کی کامیابی کو چینلج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بلدیہ کے تین جنرل کونسلرز نے مخالف امیدواروں کی کامیابی کو چینلج کرتے ہوئے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ساجد الرحمن نے یوسی 2 وارڈ ایک کیماڑی ٹاؤن سے الیکشن لڑا۔

وکیل درخواست گزارمیرمحمد رفیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ سجاد الرحمن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، الیکشن کمیشن نے نتائج تبدیل کرکے پی پی امیدوار الرؤوف کو جتوا دیا، ساجد الرحمن کے 245 جبکہ عبدالروف نے 202 ووٹ لیے۔ سید شیر علی شاہ نے وارڈ نمبر فور یوسی ٹو، بلدیہ ٹاؤن سے الیکشن لڑا

میر محمد رفیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سید شیر نے 107 جبکہ پی پی امیدوار وزیر محمد نے 102 ووٹ لیے۔ نعمت خان نے یوسی 2 وارڈ نمبر 2 اتحاد ٹاؤن سے الیکشن لڑا، نعمت خان نے 443 ووٹ لیے، نعمت خان کے مقابلے میں پی پی شمیر احمد نے 377 ووٹ لیے۔

میرمحمد رفیق ایڈووکیٹ نے تینوں درخواستیں آج سننے کی استدعا کی جس پرجسٹس محمد اقبال کلہوڑو سندھ ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے پرمیشن سے انکار کردیا، کہا کہ ہمارا بنچ سروس کیسز دیکھ رہا ہے متعلقہ بینچ سے رجوع کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version