ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود پرائز کنٹرول کمیٹیزغائب ہوگئی ہیں اور شہر بھر میں سرگرم منافع خور من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی جاری ہے ۔ اس وقت لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کے نرخ میں مزید 15 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 507 روپے ہوگئی ہے جبکہ انڈوں کی قیمت 289 روپے فی درجن تاحال برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی لسٹ کے مطابق چاول 200 روہے کلو ہونے کے باوجود 280 روہے فی کلو کے حساب سے فروخت کئےجارہے ہیں جبکہ چنے کی دال کا سرکاری ریٹ 210 روپے ہے پر240 روہے کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں مصالحہ جات میں زیرہ 1200 روپے سرخ مرچ 800 روپے دودھ 160 روپے دہی 170 روپے، مٹن 2000 روپے اور بیف 800 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔
اشیا خوردونوش سمیت
شہرِ قائد میں بھی اشیاء خوردونوش سمیت سبزیوں کی قیمتیں عروج پر
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بھی مہنگائی عروج پر ہے اور اس وقت مٹر 100 سے 120 روپے کلو پیاز 240 سے260 روپے آلو 40 روپے دال چنا 280 روپے کلو کابلی چنا 450 روپے کلو دال مونگ 260 روپے کلو دال ماش 400 روپے کلو باسمتی چاول 220 روپے سے360 روپے کلو کوکنگ آئل 540 روپے گھی 500 روپےگوشت 700 سے 800 کے درمیان بکرے کا گوشت 1500 سے 1600 روپے جبکہ چکن 540 روپے فی کلوفروخت کیا جارہا ہے۔
حیدرآباد میں بھی منافع خوری، پرائز کنٹرول کمیٹیز غائب
بول ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود پرائز کنٹرول کمیٹیزغائب ہوگئی ہیں اور شہر بھر میں سرگرم منافع خور من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔ جہاں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 1300 کا فروخت کیا جارہا ہے۔
گھی اور آئل ہول سیل میں 550 جبکہ ریٹیل میں 580 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ چاول 260 روپے جبکہ دودھ 180 روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ مرغی کا گوشت 540 روپےاور انڈے290 روپے تک فروخت کئے جارہے ہیں۔ جبکہ پیاز کی قیمت 240 روپے کلو ہوگئی ہے،
علاوہ ازیں برانڈیڈ مصالحے 75 سے بڑھ 90 تک پہنچ گئے ہیں جبکہ 900 گرام چائے کی پتی کا پکیٹ 1300 سے بڑھ کر1600 روپے کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہےدال ماش 360 دال مونگ 280 اور دال چنا 280 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
فیصل آباد میں بھی مہنگئی زوروں پر ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ چاول فی کلو پچاس روپے اضافے کے ساتھ 320 روپے میں فروخت کئے جارہے ہیں جبکہ دال چنا 30 روپے اضافے کے بعد 250 روپے دال ماش 80 روپے اضافے کے ساتھ 460 روپے کلو اور کوکنگ آئل پچاس روپے اضافے کے ساتھ 550 روپے فی لیٹر تک جا پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گھی 560 روپے کلو کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے جبکہ آٹا چکی 140 روپے 540 روپے فی کلو مٹن 1500 روپےکلوبیف 700 روپے کلو پیاز260 روپے کلو ٹماٹر 80 روپے کلوآلو چالیس روپے فی کلو کھیرا 100 روپے کلو گوبھی 65 روپےکلو اور مٹر 120 روپے کلو تک پہنچ گئے
