ملاوٹی دودھ کےخلاف پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اسلام آباد ٹول پلازہ میں کاروائی کرتے ہوئے 1500 لٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا اورمتعدد سپلائرز پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نےاسلام آباد ٹول پلازہ پر ناکے لگا کر 59600 لیٹر دودھ چیک کیا جس کے بعد 1500 لیٹرمضرِصحت دودھ کو تلف کردیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق دودھ کے نمونوں میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی ہے لہزا مضرِ صحت دودھ سپلائی کرنے پر 6 سپلائرز پر 130000 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا ہے۔
مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں اور خوراک کے کارروبار میں جعل سازی کرنیوالوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔
