آرٹس کونسل کراچی میں 7 روزہ پاکستان یوتھ فیسٹیول جاری ہے جس میں آج تیسرے روز 7 مختلف کیٹیگریز میں آڈیشنز لئےجارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں 7 روزہ پاکستان یوتھ فیسٹیول جاری ہے جس کا آج تیسرا روز ہے جہاں سات مختلف کیٹیگریز جن میں بیٹل آف بینڈز، کوئیز،گلوکاری،انسٹرومنٹلسٹ،ڈانس۔تھیٹراورانگریزی میں تقریری مقابلےشامل ہیں۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق یوتھ فیسٹیول کے تیسرے روز کوئیز کے مقابلے میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہے اوراس میں نوجوان مصوروں اور فوٹوگرافرزکے لیے دو خصوصی مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ جس میں لائیو پینٹنگز اور فوٹوگرافی کے خصوصی مقابلوں میں جیتنے والے خوش نصیب امیدواروں کو پچیس ہزار کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں ڈانس کیٹیگری کے امیدواروں کے لیے ڈانس ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
