پاکستان اسٹیٹ آئل نے ملک میں فیول سپلائی کی کمی کے حوالے سے پھیلی افواہوں کی تردیدکرتے ہوئے بتایا کہ ایل سیز کھل چکی ہیں اور اضافی کارگوز پاکستان کو موصول ہو رہے ہیں اس کے علاوہ ملک میں تیل کے ذخائر بھی موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس او نے ملک میں پیٹرول کی قلت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں موگاس اور ڈیزل کی سپلائی کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
تمام کارگوز مقررہ وقت پر موصول ہو رہے ہیں، پی ایس او
پاکستان اسٹیٹ آئل نے ملک میں فیول سپلائی کی کمی کے حوالے سے پھیلی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل سیز کھل چکی ہیں اور اس کے علاوہ اضافی کارگوز بھی پاکستان کو موصول ہو رہہی ہیں علاوہ ازیں ا س وقت ملک میں تیل کے ذخائر بھی موجود ہیں۔
پی ایس او کے پاس 200 میٹرک ٹن فرنس آئل کا اسٹاک موجود ہے، پی ایس او
پاکستان اسٹیٹ آئل کے ترجمان نے بتایا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کو یقینی بنا رہے ہیں اور اس وقت پی ایس او کے پاس 200 میٹرک ٹن فرنس آئل کا اسٹاک موجود ہے۔
انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں پی ایس او کو آیل این جی کے 9 کاروگوز کا شیڈول دیا گیا تھاجس میں سے 6 کارگوز 23 جنوری تک پی ایس او کو مل چکے ہیں جبکہ بقایا 3 کارگوز بھی جنوری میں ہی مل جائیں گے۔
