Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فواد چوہدری ہنستے مسکراتے صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں،مسرت چیمہ

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما مُسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائڈ پر کہا ہےکہ فواد چوہدری ہنستے مسکراتے صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں مُسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستانیوں کے دلوں کی آواز ہیں اور ان کی جماعت کا ہر رہنما ناقابلِ شکست ولولے کے ساتھ چئیرمین کے پیچھے کھڑا ہے۔ فواد چوہدری ہنستے مسکراتے صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اور انشاءاللہ وہ پہلے سے مضبوط ہوکر واپس آئیں گے، سیاسی مخالفین اپنی گھبراہٹ میں اپنا ہی نقصان کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/MusarratCheema/status/1618454710788448256

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے مذید کہا کہ عمران خان پاکستان کی ریڈ لائن ہیں اور اس ریڈ لائن کو کراس کرنے سے پہلےسازشیوں کو کروڑوں عمران خان کے چاہنے والوں کا سامنا کرنا ہوگا،عوام نے 10 اپریل سے لے کر آج تک ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ وہ عمران کےساتھ تھے اور خون کے آخری قطرے تک وہ ساتھ رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version