Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شارک کا لڑکے پر حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

 شارک کا غوطہ خورلڑکے پر حملہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک غوطہ خور سمندر میں موجود ہے اور ایک شارک اس کے  پاس اچانک سے آ جاتی ہیں لیکن لڑکا تیرا کی کے ہنر کو استعمال کرتے ہوئے سمندرکی سطح کی جانب چلا جاتا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1618467169830064129

لڑکے کی ہمت اور حاظر دماغی نے اس کی زندگی بچا لی،وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے صارفین کو حیرت میں مبتلا  کر دیا ہے جبکہ متعدد سوشل میڈیا صارف لرکے کی حاظر دماغی پر اس کی تعریف کر رہے ہیں۔

 مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/latest/2021/10/163777/

اس سے قبل بھی ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل مییڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں پیراسیلنگ کے دوران شارک کے حملے نے ایک شخص کو زخمی کر دیا تھا۔

بحیرہ احمر میں ایک شخص پیراسیلنگ کے دوران شارک کے حملے کی زد میں آگیا تھا تاہم وہ اس حملے میں بال بال بچ بھی گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ اردن سے تعلق رکھنے والے ایک 37 سالہ شخص بحیرہ احمر میں پیراسیلنک کر رہے تھے کہ اچانک سے سمندر کے اندر سے شارک نے ان پر حملہ کردیا۔

حملے کے فوری بعد رسی سے بندھے اس شخص نے خود کو ہوا میں اڑا لیا۔

بعدازاں اسے پرنس ہاشم ملٹری اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
شارک کے اس حملے میں 37 سالہ شخص اپنے پیر کا پچھلہ حصہ کھو بیٹھے ہیں جبکہ ان کے جسم کی دیگر ہڈیاں بھی ٹوٹی ہیں۔

واضح رہے کہ شارک ان سمندری حیات میں سے ایک ہے جو اپنے شکار پر حملہ کرتے ہوئے ذرا بھی نہ دیر کرتی ہے اور نہ ہی اس میں پھرتی کی کمی ہوتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version