Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی اسٹریٹ کرائم ختم نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

کراچی میں اسٹریٹ کرائم ختم نہ ہونے کی انتہائی اہم وجہ سامنے آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق شہر بھر کی موبائل مارکیٹ میں چوری کی موبائل فون کی خرید فروخت کا انکشاف ہوا ہے ۔ بلال کالونی اور سرسید پولیس کی مشترکہ کاروائی میں گرفتار اسٹریٹ کرمنل نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے۔

گرفتار ملزم جبار کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، ملزم اعلی تعلیم یافتہ ہے بی ٹیک کی الیکٹرانک ڈگری ہولڈر ہے جو شوقیہ سافٹ وئر کی دکان چلاتا تھا۔

ملزمان کے مطابق شہر کی مارکیٹوں میں چوری کے موبائل فون کے ائی ائی ایم ائی نمبر باآسانی تبدیل کیے جاتے ہیں، سستے فون 1500 اور مہنگے فون 3 سے 4 ہزار روپے میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹک ٹاکر جاں بحق

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ دھندے میں موبائل رپیر کرنے والے اور سوفٹ وئر کا کام کرنے والے شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے موبائل کا ای ایم ائی تبدیل کر کے بھی دیکھایا ، گرفتار ملزمان کے چار رکنی گینگ کی تین ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version