چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج رات ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے تحت تحریک انصاف نے کارکنوں کو فوری زمان پارک پہنچنے کی کال دے دی۔
صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ نے دعوی کیا ہے کہ آج رات کسی بھی وقت عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
صدر پی ٹی آئی لاہور نے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان فوری زمان پارک پہنچیں۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں رہنما پی ٹی آئی مسرت چیمہ نے کہا کہ آج رات زمان پارک پر غیرقانوی ریڈ کی اطلاعات پر تحریک انصاف کے کارکنان اور سپورٹرز زمان پارک جمع ہو رہے ہیں، تحریک انصاف کی لیڈرشپ بھی موجود ہے۔
آج رات زمان پارک پر غیرقانوی ریڈ کی اطلاعات پر تحریک انصاف کے کارکنان اور سپورٹرز زمان پارک جمع ہو رہے ہیں
تحریک انصاف کی لیڈرشپ بھی موجود ہے
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 7, 2023
