Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زہریلی گیس سے اموات؛ 18 افراد کی قبر کشائی سے متعلق پولیس کی درخواست منظور

کراچی کی مقامی عدالت نے مبینہ زہریلی گیس سے اموات کے معاملے میں پولیس کی جانب سے قبرکشائی کی استدعا منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غربی میں کیماڑی مواچھ گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے کیس میں پیشرفت ہوئی۔

عدالت نے 18 افراد کی قبر کشائی سے متعلق پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے سیکریٹری صحت کو قبر کشائی کے لئے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے دورانِ سماعت حکم دیا کہ تمام افراد کی موت کی وجہ جلد از جلد بتائی جائے اور وجہ موت سے متعلق 7 روز میں رپورٹ جمع کرائی جائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سندھ ہائی کورٹ میں کیماڑی میں 2020 اور جنوری 2023 میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے معاملے میں آئی جی سندھ ، ایڈوکیٹ جنرل اور دیگر حکام پیش ہوئے۔ زہریلی گیس سے اموات کے کیس میں دورانِ سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں سب کا مقدمہ درج ہونا چاہئے۔

اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں علی احمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے اموات کے معاملے پرسماعت ہوئی۔ کراچی کی مقامی عدالت نے فیکٹری کے مالک کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روزکی توسیع کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version