Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شوکت ترین پر غیر آئینی مقدمہ، فاشسٹ حکومت کی ترجیحات بتاتا ہے، بابر اعوان

بابر اعوان نے کہا ہے کہ شوکت ترین پر غیر آئینی مقدمہ، فاشسٹ حکومت کی ترجیحات بتاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کہ شوکت ترین پر بغاوت کا غیرآئینی مقدمہ، فاشسٹ حکومت کی ترجیحات بتاتا ہے جس نے سارے ریاستی وسائل اور ذرائع عمران خان روکو مہم پر جھونک رکھے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے مزید کہا کہ دوسری جانب اسلام آباد میں ڈکیتی سمیت سنگین جرائم روزمرہ کا معمول بن گیا، ڈاکو راج میں ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version