Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم ملک میں قرآن سنت کا نظام نافذ کریں گے ، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم ملک میں قرآن سنت کا نظام نافذ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرا وفاقی حکومت سے تمام ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں، ہمیں اپنے حق کے لئے حکمرانوں کے گلے میں ہاتھ ڈالنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ طیب اردگان نے اپنی جائیدادیں اور بنکوں میں پڑا پیسہ زلزلہ متاثرین کے قدموں میں ڈال دیا لیکن شہباز، زردادی اور عمران نے ایک روپیہ بھی نہیں بھیجا جبکہ جماعت اسلامی کے 35 کارکن شام اور ترکیہ میں موجود ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسانوں اور مزدوروں کو لوٹا ہے، جماعت اسلامی ان سیاسی بونوں کا بھرپور مقابلے کے لئے تیار ہے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ قرض اتارو ملک سنوارو کے نام پر قوم سے مذاق کیا گیا، ان کا ایک ایک پیسہ بنکوں سے نکلوا کر پاکستانی عوام کے قدموں میں ڈالوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں قرآن سنت کا نظام نافذ کریں گے، اس ملک میں شریعت کا نظام آیا تو پاؤں پر کھڑا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ان وزراء کے بڑے بڑے بنگلوں کو ختم کرکے تعلیمی ادارے بنائیں گے جبکہ بڑے بڑے محل کے ٹکرے ٹکرے کرکے یتیموں کے لئے گھر بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version