Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شوہر نے کلائی پر میرج سرٹیفکیٹ کیوں بنوایا؟

شوہر نے اہلیہ کو ویلنٹائن ڈے پرایسا سرپرائز دیا کے سب حیران ہی رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں سے کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو خوش کرنے کے لیے  اپنی کلائی پر شادی کا سرٹیفکیٹ ہی گدوالیا۔

مذکورہ واقعے سے متعلق وسطی تھائی لینڈ کے ایک ٹیٹو پارلر نے سوشل میڈیا پر صارفین کو اپنے اس منفرد پروجیکٹ کے بارے میں بتایا۔

مذکورہ پروجیکٹ ایک اصلی سرٹیفکیٹ کے سائز کا ٹیٹو ہے جو وال نامی 34 سالہ نوجوان نے اپنی کلائی پر گدوایا۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/popular/2023/02/628864/

پارلر کے مطابق وال اپنی اہلیہ کو محبت کے اس منفرد ثبوت کے ساتھ سرپرائز دینا چاہتا تھا  لہٰذا اس نے ٹیٹو فنکار سے درخواست کی کہ اس کی شادی کا سرٹیفکیٹ مستقل طور پر اس کے ہاتھ پر بنادیا جائے۔

سرٹیفکیٹ کے لیے اس شخص نے بیل بوٹے گدوائے جبکہ نیلی دوات کی مہر بھی ہاتھ پر بنوائی۔

اس حوالے سے وال کا کہنا تھا کہ یہ ٹیٹو میرے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ جب بھی ہماری لڑائی ہو یا کسی بات پر اختلاف ہو تو میں اپنے ہاتھ پر دیکھوں اور مجھے وہ دن یاد آجائیں جب ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے جذباتی اور محبت میں پاگل تھے۔

متعلقہ خبریں