پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوگئے، چینی ترقیاتی بینک نے رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کردی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر ہے کہ چائنا ڈیلوپمنٹ بینک سے پاکستان کو قرضہ موصول ہوگیا ، اسٹیٹ بینک کو چائنا ڈیلوپمنٹ بینک سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق یہ رقم چائنہ ڈیویلپمنٹ بینک کی جانب سے رول اوور معاہدے کے بعد ملی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان رقم سے متعلق معاہدہ ہو چکا تھا۔
چین سے رقم موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے۔
دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ چائنہ کی جانب سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔
AlhamdoLilah!
Funds $ 700 million received today by State Bank of Pakistan from China Development Bank. https://t.co/7eLwWkSFgO
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 24, 2023
واضح رہے کہ چینی ترقیاتی بینک کے بورڈ نے حال ہی میں 700 ملین ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چند روز قبل کہا تھا کہ چین کے ترقیاتی بینک سے 70 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پاچکا ہے، چائنا ڈیلوپمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دی ہے۔
