ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 97 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 981 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 981 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر اضافے سے 1837 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2080روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1783.26 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
