Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایس پی نوشیرو فیروز کی معافی قبول کرلی

امن و امان کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے ایس ایس پی نوشیرو فیروز کی معافی قبول کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں امن و امان سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایس ایس پی نوشہرو فیروز سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوگئے۔

ایس ایس پی نوشہروفیروز عبدالقیوم پتافی نے گزشتہ روزعدالت میں پیش نہ ہونے پر معافی مانگ لی جس پرعدالت نے کہا کہ آپ ایس ایس پی کیسے بنے ہیں؟

ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی نے جواب دیا کہ بطور ڈی ایس پی 1994 میں بھرتی ہوا۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیے کہ ماضی میں سیاست دانوں اور وڈیروں کی اولاد بھرتی ہوتی تھی، سرداری نظام نے سندھ کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے ایس ایس پی نوشیرو فیروز کی معافی قبول کرتے ہوئے کہا کہ جو پولیس افسران سندھ میں تعینات ہیں وہ بااثر شخصیات کے رشتے دار ہیں۔ آئی جی کو کہا یے کہ اگر کام نہیں کرسکتے تو سیٹ چھوڑ دیں۔ کمزور افسرکو آئی جی نہیں ہونا چاہیے۔ تین ماہ کی مہلت ہے نوشہروفیروز سے منشیات کا خاتمہ کرکے امن قائم کریں۔

دورانِ سماعت جسٹس صلاح الدین نے احمد فراز کا یہ شعر بھی پڑھا، ’’ شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا۔ اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے‘‘۔ 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version